پرویز رشید

ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان کی پارلیمنٹ میں سیٹیں مزید کم ہوگئیں۔ پرویز رشید

لندن (پاک صحافت) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان کی پارلیمنٹ میں سیٹیں مزید کم ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ پارلیمنٹ ہی فیصلے کرتی ہے اور اسے ہی فیصلے کرنے چاہئیں، عمران کو بھی یہ سمجھ لینا چاہیے کہ فیصلے پارلیمنٹ میں ہی ہونے چاہئیں۔

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے با اختیار ہونے پر کوئی شک نہیں۔ اعظم سواتی کا کیس عدالت میں ہے اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، ہمارے دور میں عمران خان یا پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ نہیں ہوا، عمران خان نے ذاتی مفاد میں پارلیمنٹ کو توڑ دیا، عمران خان کی نا تو بیٹی کو گرفتار کیا نہ انہیں جیل میں ڈالا گیا۔ عمران خان آزاد ہیں وہ جسے چاہتے ہیں گالیاں دیتے ہیں جو چاہیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ 2023 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے