بلاول بھٹو

اقوام متحدہ سے لے کر شرم الشیخ تک پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا، بلاول

دادو (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں حالیہ بارشوں سے متعلق کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے لے کر شرم الشیخ تک پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ آج تک سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، یہ سیلاب بہت تاریخی تھا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے ابھی تک ایسا سیلاب نہیں دیکھا۔ یہ قیامت سے پہلے قیامت ہے، ایک تہائی ملک ڈوب گیا، ہم اس قدرتی آفت سے گزر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، جہاں سے پانی نکل چکا ہے وہاں پر تباہی ہی تباہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چاند پر پاکستانی مشن بھیجنے پر صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے