شہباز شریف

اللّٰہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت ملک میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ 5 سے 12 سال کے بچوں کی 100 فیصد ویکسی نیشن کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر آمد و رفت پر اسکریننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ سرحدوں اور ایئرپورٹس پر اسکریننگ کے نظام کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم ویکسین عطیہ کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ کورونا انفیکشن کی کم شرح خوش آئند ہے مگر ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے والے تمام عہدیداران اور این سی او سی کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے