نثار کھوڑو

آصف زرداری کی کامیابی سے ملک جمہوری، معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط ہوگا۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی کامیابی سے ملک جمہوری، معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے آصف علی زرداری کو بھاری اکثریت سے صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم برقرار رہے گی، صوبائی خودمختاری اس وقت نامکمل ہے جس پر مکمل طور پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ صوبائی خودمختاری کی جن شقوں پر عمل نہیں ہوا ان شقوں پر عملدرآمد کے لئے کردار ادا کریں گے۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کا اجراء کرکے صوبوں کو معاشی طور پر مضبوط کیا جائے گا۔ قومی مالیاتی ایوارڈ جو ہر پانچ سال میں ملنا چاہئے ابھی تک نہیں دیا گیا ہے۔ آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے سے نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کا راستہ ہموار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرکے صوبوں کا حصہ 57 فیصد سے مزید بڑھایا جائے۔ آئینی طور پر این ایف سی میں صوبوں کا حصہ بڑھایا تو جاسکتا ہے کم نہیں کیا جاسکتا۔ مضبوط صوبے مضبوط وفاق کی علامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے