فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونا خوش آئند ہے، فردوس عاشق

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 13 اکتوبر کو جھنگ میں پہلے سیاسی پاور شو سے قبل پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے جاری بیان میں کہا کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی کاوشوں سے الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہرجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بعد آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم مزید زوردار اور متحرک ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے