رانا ثناء اللہ

ٹی ٹی پی کو ہمارے ایک ہمسایہ دوست ملک میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو ہمارے ایک ہمسایہ دوست ملک میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں، وہ وہاں بیٹھ کر پلاننگ کرتے ہیں اور یہاں آکر بڑے آرام سے کارروائی کر ڈالتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کارروائی کرنے کے بعد جب کبھی کالعدم ٹی ٹی پی کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ یہاں محفوظ نہیں ہیں تو سرحد پار چلے جاتے ہیں جہاں انہیں سیفٹی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان حکومت کے ساتھ بات کرنی ہوگی کیونکہ اُن کا صرف ہم سے نہیں پوری دنیا سے وعدہ ہے کہ اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی سیٹلمنٹ کی پالیسی غلط ثابت ہوئی، یہ سمجھنا بھی غلط تھا کہ وہ افغان طالبان سے الگ ہیں اور ہتھیار پھینک کر خود کو آئین اور قانون کے تابع کردیں گے۔  انہوں نے کہا کہ اب اس کی مخالف پالیسی اپنائی جارہی ہے جس میں کامیابی ہر قیمت پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے