مقبول باقر

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس، نیشنل ایکشن پلان اور کچے میں آپریشن پر اہم فیصلے متوقع

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی زیرِصدارت خصوصی سندھ اپیکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور کچے میں آپریشن پر فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق خصوصی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم وفاقی، صوبائی اور عسکری قیادت سمیت اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں غیر قانونی تارکینِ وطن، حوالہ ہنڈی سمیت دیگر امور پر بھی فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کے دوران سندھ میں سی ٹی ڈی فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مدارس کی ریگولرائزیشن اور رجسٹریشن کا جائزہ لیا جائے گا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران ڈالر کی اسمگلنگ اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ ٹرانسفارمیشن منصوبوں کی تکمیل، جاری منصوبوں اور فنڈز پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں سندھ میں زرعی امور میں زیر التواء قانونی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے