سعید غنی

اب عمران خان سے پوچھا جائے کہ وہ سائفر کہاں ہے؟ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے عمران خان کی امریکی کانگریس رکن کی منتیں کرنے کی آڈیو سامنے آئی ہے، اب عمران خان سے پوچھا جائے کہ وہ سائفر کہاں ہے۔ سعید غنی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آدمی اس ملک کے معاشرے، اداروں، سیاست اور عدالتوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے جاری بیان میں کہا کہ ہ جو سہولتیں لاڈلے کو مل رہی ہیں وہ کسی کو نہیں ملیں، جو کچھ ملک دشمن قوتیں چاہتی تھیں وہ سب آج عمران خان کر  رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کے ہاتھ میں میئر کی لکیر نہیں تو ہم کیا کریں۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ بھی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن نے کیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حمایت کے بعد ان کی سیٹیں زیادہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جب سے نتائج آئے ہیں ہم نے پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے