کامران ٹیسوری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت شدید مہنگائی کے باعث سفید پوش خاندان بری طرح سے متاثر ہوچکا ہے دوسری جانب خود ساختہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس لئے زائد منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے اس ضمن میں پرائس کنٹرول انسپکٹر کے اختیارات ایڈمنسٹریٹرز کو بھی دیئے جائیں۔

کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سے جہاں عام طبقہ متاثر ہے وہیں سرکاری ملازمین کے حالات بھی بہت ہی زیادہ خراب ہوچکے ہیں اس لئے وزیراعلی سندھ کو ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کے لئے خط لکھ رہا ہوں اسی طرح اگلے بجٹ میں کم از کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کی بھی تجویز دے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے