راجہ پرویز اشرف

آزادکشمیر کے عام انتخابات میں کامیابی پیپلزپارٹی کی مقدر ہے۔ راجہ پرویز اشرف

مظفرآباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں کامیابی پیپلزپارٹی کی مقدر ہے۔ پی پی الیکشن جیت کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو کر اقتدار میں آئے گی۔ پی پی مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق چاہتی ہے۔ جس کے لئے جدوجہد جاری ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی چوتھی نسل کشمیریوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ نیا پاکستان بنانے والے اب نیا کشمیر بناکر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرنے سے جمہوریت کا نقصان ہوتا ہے، غیر جمہوری انداز میں مداخلت جمہوری عمل کا قتل ہے۔ یاد رہے کہ پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف اس وقت آزاد کشمیر کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے