ناصر حسین شاہ

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جھوٹے دعوے اور کھوکھلے نعروں کے بجائے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر کے مختلف حلقوں میں حالیہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست جبکہ پی پی کو بھرپور کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر اکثریت حاصل کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو کراچی کی عوام مسترد کرچکی ہے۔ پی پی پر الزام تراشی کرنے والوں کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہئے۔ دل، جگر لیور ٹرانسپلانٹ سمیت بڑی بڑی بیماریوں کے علاج سندھ میں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ میں 991 ارب کی مختلف سکیمیں شروع کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے