سعید غنی

عمران خان بھی شیخ رشید کی طرح جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز والی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی شیخ رشید کی طرح جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، عمران خان کے دورمیں کرپشن میں اضافہ ہوا، عمران خان نے کہا روپیہ گرتا ہے توغربت میں اضافہ ہوتا ہے، پی ٹی آئی حکومت آئی توڈالر120روپے کا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، حکومت نے اب جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد جمع کرائی جبکہ ہم 2013 میں سینیٹ میں جنوبی پنجاب سے متعلق قرارداد جمع کرا چکے۔ عمران خان نے گزشتہ روز انکشافات کیے کہ ملک کتنا ترقی کرگیا، چندروز میں عمران خان کی اہلیہ سے متعلق انکشافات سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ایک گھنٹے بعد کہا بہت سنجیدہ بات کرنے لگا ہوں، سب سے بڑا این آراوعمران خان نے خود دیا، قومی خزانہ واپس لانے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی گئی۔ عمران خان نے کہا ایمنسٹی لینے والے چور ہوتے ہیں، کل پوری قوم نے مایوس عمران نیازی کا رونا دھونا سنا، پہلے کہا ٹرمپ کارڈ ہے وہ بدل گیا، سرپرائزکے بعد خط سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے