نعمان اعجاز

ہمیں اس بے ضمیر دور میں آزادی رائے کی ضرورت ہے، نعمان اعجاز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ہمیں اس بے ضمیر دور میں آزادی رائے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں دُنیا کے سب سے بڑے جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’دُنیا کے سارے جھوٹ ایک طرف اور یہ ’صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ والا جھوٹ ایک طرف۔‘

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نعمان اعجاز نے اپنی تصویر کو دُنیا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’حکم تو نفس کو مارنے کا تھا لیکن لوگوں نے تو ضمیر ہی مار دیے۔‘

واضح رہے کہ اداکار  نعمان اعجاز نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’یہ بیوقوف لوگ کون ہیں؟ اس بارے میں جاننے کے لیے ہمیں آزادی رائے کی ضرورت ہے۔‘ خیال رہے کہ نعمان اعجاز کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن سے اتفاق کرتی نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے