رانا ثناء اللہ

خیبر پختونخوا کے لانگ مارچ میں شامل لوگ اسلحہ سے لیس ہیں، وزیر داخلہ نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت)  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لانگ مارچ میں شامل لوگ اسلحہ سے لیس ہیں۔  وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو کوئی شرم ہے تو مارچ کو واپس لے جانا چاہیے، عمران خان قوم کو گمراہ اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

تفصلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اس فتنہ اور فساد کی کوئی  گنجائش نہیں ہے، عمران خان کے ساتھ جو آگے بڑھے وہ4سے5ہزار تھے۔ لانگ مارچ آج رکھنے کا مقصد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کونقصان پہنچانا تھا، عوام نے فتنہ فساد مارچ کا حصہ بننے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ سے انہوں نے پوری قوم کو یرغمال بنایا ہوا تھا، عمران خان نے کاروباری اور دیگر معاملا ت معطل کیا ہوا تھا۔ عمران کا بیانیہ صرف سوشل میڈیا پر تھا، عوام چاہتی ہے کہ ملک جمہوری انداز میں آگے بڑھے، سندھ کے عوام  نے آج فتنہ اور فساد کا حصہ بننے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے