ایرانی کمانڈر

آرمی چیف کی ایرانی فضائیہ کے کمانڈر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ کے مؤثر اقدامات کو بھی سراہا۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے