فضل الرحمان

فضل الرحمان کا اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آنے کا دعویٰ

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آنے کا دعویٰ کر دیا۔  پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے۔ ذائع کے مطابق اس موقع پر پی ڈی ایم سربراہ نے دعویٰ سے کہا کہ اگلے 2 سے 3 دن بہت ہی اہم ہیں، ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائے گی۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں 100 فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن تمام حل طلب امور پر اتفاق رائے کرکے بہت آگے پہنچ چکی، اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے