عطا تارڑ

پرویز الہی سرکار چند دنوں کی مہمان ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پرویز الہی سرکار چند دنوں کی مہمان ہے، سرکاری اہلکاروں کو دھمکانے اور ڈرانا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چاہتی ہے شہباز گِل کے حوالے سے بدلا لیا جائے، یہ چاہتے ہیں آٹھ دس لوگوں کو اندر کر کے تاوان وصول کیا جائے۔ پرویز الہٰی صاحب کی سرکار مقدمے پر مقدمہ بنا رہی ہے، ان کی حکومت اس پورے کھیل میں سہولت کار ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے گرفتاری نہیں دیں گے جرم بتایا جائے، پرویز الہٰی یہ نہ بھولیں کہ آپ اور آپ کے صاحبزادے پر ایف آئی اے کا ایک کیس ہے، آپ پر ایف آئی اے کا ایک پرچہ بھی ہے، وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی وزیر اعلانات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی صاحب اتنے پرچے کریں جتنے برداشت کر سکیں، ہم شامل تشویش ہوں گے اور لاہور جا کر ان مقدمات کا سامنا بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے