جنرل اسحاق

رفح پر حملہ اسرائیل کو کھائی میں لے جائے گا: جنرل اسحاق

پاک صحافت صیہونی حکومت کے ایک جنرل نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے علاقے رفح پر اسرائیل کا حملہ اس کی تباہی کا باعث بنے گا۔

صیہونی حکومت کے جنرل اسحاق بریک نے ایک مضمون لکھا ہے۔ اپنے مضمون میں وہ لکھتے ہیں کہ اگر ہم رفح میں داخل ہوتے ہیں تو ہم حماس کو تباہ کرنے کا ہدف حاصل نہیں کر پائیں گے لیکن اس بات کا امکان موجود ہے کہ ہم اس علاقے میں اپنے آپ کو بڑے خطرے میں ڈال دیں گے۔

اس اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ اس صورت میں مغویوں کی رہائی کی کوشش ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ اسرائیلی جنرل اسحاق کے مطابق اگر سیاست دانوں اور سیکیورٹی حکام نے رفح میں داخل ہونے کا کوئی منصوبہ تیار کیا ہے تو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے اسرائیل کی سلامتی کے لیے سنگین مسائل پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بالخصوص امریکہ اور یورپی ممالک کے حالات ہمارے لیے ناگفتہ بہ ہو چکے ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ جنگ میں شہریوں کی زیادہ ہلاکتوں کے باعث اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہالینڈ نے بھی ہمیں F-35 جنگی طیاروں کے پرزے دینا بند کر دیے ہیں۔ دنیا کی کئی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔ رفح میں داخل ہونے سے پہلے ہی دنیا ہمارے لیے گھٹن کا ماحول بنا رہی ہے۔ ہم ایک بدمعاش حکومت بن جائیں گے جو اہم اثاثوں سے محروم ہو جائے گی اور اس کی ترقی رک جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رفح

صیہونی حکومت کی طرف سے رفح پر حملے کیلئے پابندیاں اور رکاوٹیں

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی بربریت اور قتل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے