مرتضی سولنگی

انتخابات کیلئے نگران حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے نگران حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں ان پر کان نہ دھریں، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے، ملک میں انتخابات کے لئے حالات نارمل ہیں، تمام جماعتوں کو الیکشن مہم کے لئے 54 دن ملیں گے۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنی خواہشات پر لیول پلینگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ جس حالت میں ملک ملا ہے اس سے بہتر حالت میں آئندہ منتخب حکومت کو دے کر جائیں۔ آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو انہیں شکایت کرنے کا حق حاصل ہے، عدالتیں بھی کھلی ہیں، میڈیا بھی آزاد ہے اور قانونی راستے بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے