ہیک

صیہونی حکومت کی وزارت انصاف سے 300 گیگس معلومات چوری ہونے کا خطرہ

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کی وزارت انصاف کے سرورز کی ہیکنگ کے متعلق خبریں اسرائیلی میڈیا میں چلتی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے اسرائیلی وزارت انصاف کے سرورز میں گھس کر اس سے 300 گیگا بائٹس کی معلومات چرالیں جس سے اس وزارت کو بڑے خطرے کا سامنا درپیش ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان منظرناموں میں سے ایک تھا جس کے لیے وزارت تیار تھی، اور اس مسئلے کو فوری طور پر سائبر کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فی الحال اس سائبر حملے کی اصل وجہ کے طور پر گمنام ہیکر گروپ کی نشاندہی کی گئی ہے، یہ گروپ بظاہر وزارت انصاف کے بیشتر سرورز کو ہیک کرنے اور تقریباً 300 گیگا بائٹس کی معلومات چرانے میں کامیاب ہوا ہے۔

جو دستاویزات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی ہیں، ان میں خط و کتابت، سرکاری دستاویزات اور ملازمین کی معلومات، پتے، فون نمبرز اور ای میلز شامل ہیں۔ یہ گروپ وہی گروپ ہے جس نے گزشتہ ماہ غزہ میں جاری جنگ کے سائے میں اعلان کیا تھا کہ وہ دیمونا میں جوہری تحقیقی ادارے میں گھسنے میں کامیاب ہوا اور اس سے بہت سی حساس معلومات حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

رفح

رفح پر حملے کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے میڈیا کے لہجے میں تبدیلی

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح پر ممکنہ حملے کی صورت میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے