شہباز شریف

وزیراعظم کی روضہ رسول اللہ پر حاضری، رات مدینہ میں گزاری

مکہ مکرمہ (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز عشاء اور نوافل ادا کیے۔ وزیراعظم نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ وزیراعظم نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

قبل ازیں مدینہ منورہ کے گورنر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ہفتہ کی رات مدینہ منورہ میں ہی قیام کیا۔ وزیراعظم سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس دورے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

شہباز شریف کمرشل پرواز کے زریعے سعودی عرب پہنچنے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق طیارے میں لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے