فیصل کریم کنڈی

شیر افضل مروت کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں۔ شیر افضل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اگر سرکاری موقف دینا بھی ہے تو کسی سنجیدہ شخص سے دلوائیں، شیر افضل مروت غیر سنجیدہ شخص ہیں ان کا دعویٰ بچکانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں، شیر افضل کی باتیں کامیڈی شو والی ہیں، میں تو انہیں سنجیدہ شخص نہیں سمجھتا۔ پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ شیرافضل مروت کامیڈی شو تو کرسکتے ہیں، لیکن سنجیدہ سیاستدان نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی والوں کو پتہ چل گیا ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں بن رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے ذریعے رابطہ کرتے، ایک ایسا شخص جس کی سنجیدگی پر سوالات اٹھتے ہیں اس کے ذریعہ رابطہ کیوں کرتے۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ کبھی کہتے ہیں 160 سیٹیں ہیں، ہوا میں باتیں کرتے ہیں، انہیں خود بھی نہیں پتہ کتنی سیٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں دھاندلی والی سیٹیں مل سکتی ہیں تو یہ پیپلز پارٹی یا کوئی اورجماعت نہیں دے سکتی، یہ تو عدالت یا ٹریبونل ہی فیصلہ کرسکتا ہے۔

پی پی ترجمان نے کہا کہ وہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ 150 سیٹیں جیتی ہیں تو خواہشات اور خواب دیکھنے پر پابندی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کےلیے شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا، تو پھر ان سے رابطہ کیوں اور کس لیے کریں، شیر افضل مروت کا دعویٰ بچکانہ اور غیر سنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے