شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملے، درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے فضائی حملے، درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے

دمشق (پاک صحافت) شام میں روسی فضائیہ کے حملوں میں بدنام زمانہ امریکی ساختہ دہشت گرد تنظیم داعش کے 21 جنگجو مارے گئے ہیں۔

خبررساں اداروں کے مطابق روسی طیاروں نے جمعہ اور ہفتے کے درمیان حلب، حما اور رقہ صوبوں میں مختلف مقامات پر 130 فضائی حملے کیے، جمعہ کے روز داعش نے اسدی فوج اور اس کی اتحادی قوتوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی اور اسی کے رد عمل میں روس نے یہ کارروائی کی، حالیہ ایام میں بادیہ نامی ریگستان میدانِ جنگ بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شامی فوج نے شہر حمص میں چار داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے ہتھیاروں کے ایک گودام کا انکشاف کیا تھا جہاں سے نیٹو کے ہتھیار برآمد کئے گئے۔

ایک روسی فوجی کمانڈر نے اعلان کیا تھا کہ روسی ڈرون طیاروں کی مدد سے تلاش و جستجو کی کارروائی کے دوران شامی فوج نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

داعش کے یہ عناصر شہر حمص میں اسلحے اور گولہ بارود کے ایک گودام کی حفاظت پر مامور تھے جس کے بعد شامی فوج کے جوانوں نے ہتھیاروں کے اس گودام سے نیٹو اور مغربی ساختہ ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔

روس کے اس فوجی کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز کے بعد سے شام کے اس علاقے میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں جس کی وجہ اس علاقے میں ان دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے اور مغرب کے فراہم کردہ ہتھیاروں کے گودام ہیں اور پھر یہ دہشت گرد عناصراپنی کارروائیاں انجام دے کر التنف کے علاقے میں فرار کر جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ التنف کا علاقہ شام مخالف دہشت گرد گروہوں اور امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے زیرقبضہ ایک شہر ہے جو داعشی دہشت گردوں کے لئے ایک محفوظ علاقہ شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے