بلاول بھٹو پی پی چیئرمین

قوم کو مبارک، وزیراعظم سعودی عرب سے بھیک لانے میں کامیاب ہوئے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو مبارک ہو کہ وزیراعظم سعودی عرب سے بھیک مانگ کر چاول کے تھیلے لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس دورے میں ان کو کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دورہ سعودی عرب میں صرف وہاں سے زکواۃ کے مد میں چاول تھیلے لانے میں کامیابی ملی ہے۔ اگر دورے کے اخراجات کا موازنہ کیا جائے تو یہ شاید فائدے سے زیادہ قومی خزانے کا نقصان ہو۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایٹمی ملک کو زکوٰۃ کے چاول کے لائق بنانےکیلئے تھی؟ دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔ وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔ نخواہ دار تو کچھ گزارا کرسکتے ہیں، عمران خان نے دہاڑی دار مزدوروں کیلئے کیا پالیسی بنائی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے