حکومت کا آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا، نگراں کابینہ نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک پائپ لائن بچھانے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے فیصلے کی توثیق کی، پائپ لائن بچھانے سے پاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی سے بچ جائے گا۔ ایل این جی کے مقابلے میں ایران سے 750 ملین کیوبک فٹ گیس انتہائی سستی ملے گی۔

واضح رہے کہ ایران سے گیس خریدنے کے نتیجے میں پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان امریکا سے آئی پی منصوبے پر پابندیوں سے استثنا مانگے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے