امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے گرین کارڈ والوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے گرین کارڈ کے درخواست گزاروں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی سے متعلق سابق حکومت کے فیصلے کو ختم کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ اس پابندی سے امریکہ کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور اس پابندی کے نتیجے میں امریکی شہریوں اور جن افراد کو قانونی طور پر امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل ہے وہ بھی آپس میں ایک دوسرے سے مل نہیں پارہے۔

اس پابندی سے امریکی صنعتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جو اپنے کام کے لیے دنیا بھر کی صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہیں۔

امیگریشن سے متعلق کیلی فورنیا کے ایک وکیل کرٹس موریسن نے بائیڈن کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موکلوں کے لیے بہت خوش ہیں تاہم اگر انتظامیہ کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ کیا گیا تو بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ملک میں کورونا وبا کے باعث بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے