سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ آمدنی بڑھائے گا

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ آمدنی بڑھائے گا: وزیر اعظم

لاہور(پاک صحافت) لاہور میں گرین بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے میں خوشی ہورہی ہے، مشکل وقت سے نکلنے کے لیے ہٹ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گرین سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبے کے پہلے فیز میں تیرہ سو ارب روپے جنریٹ ہوں گے جبکہ وفاق کو ڈھائی سو ارب کا ریونیو ملے گا۔

مزید پڑھیں: احساس پروگرام دنیا بھر میں اپنی مثال آپ بنے گا: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ملک کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے، آؤٹ آف دی باکس کا مقصد پرانی سوچ سے باہر نکلنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آج ہم نے قطر کے ساتھ ایک پراجیکٹ پر دستخط کیے، ہم گزشتہ ایک سال سے قطر سے معاہدے کی کوشش کر رہے تھے اور آخر کار آج قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ ہوا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر سال ایل این جی منصوبے کے تحت تین سو ملین ڈالرز کی بچت ہوگی جبکہ بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پاکستان میں ویلتھ جنریٹ کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ سب سے پہلے آمدنی بڑھانی ہے اور خرچے کم کرنے ہیں، آج اس معاہدے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ایئر پورٹ ڈی نوٹیفائی ہوگا تو یہ اکنامک حب بن سکتا ہے، لاہور پھیلتا جارہا ہے اسے روکنے کے لیے ورٹیکل اوپر جانا پڑے گا جبکہ ہمارا زیر زمین پانی بھی آلودہ ہورہا ہے، یہاں پانی کا بڑا مسئلہ ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ راوی سٹی اور والٹن ایئرپورٹ منصوبہ پاکستان کے لیے ویلتھ جنریٹ کرے گا، 6 ہزار ارب روپیہ یہاں سے جنریٹ ہوگا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ایئر پورٹ اور فلائنگ کلب شہر کے اندر نہیں ہوتا لہٰذا والٹن ایئرپورٹ کے لیے الگ جگہ دے دی ہے۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہا جارہا ہے یہاں درخت کٹ رہے ہیں، کسی نے آج تک پاکستان میں درخت لگانے کا نہیں سوچا تھا، پاکستان میں بڑے بڑے جنگل ختم ہوگئے۔عمران خان نے کہا کہ جنگلوں کی زمینوں پر قبضے ہوگئے، پہلی دفعہ درخت لگانے کا ہم نے سوچا، کے پی کے میں درخت لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے