فضل الرحمان

عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے، فضل الرحمان

بکھر (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےوفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے۔ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے، کورونا کی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اِترا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمنی کی سیاست ہمیں قبول نہیں ہے۔ ہم آزاد صحافت کے قائل ہیں، صحافیوں پر حملے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہےگی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجھے کسی سیاسی جماعت میں جھانکنےکی ضرورت نہیں ہے، پوری مسلم لیگ ن کو ایک ن لیگ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شو کاز نہیں بھیجا تھا، وضاحت طلب کی تھی، ہم نے خط لیک نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے