نواز شریف

تمہیں جیل میں ڈالوں گا کہنے والے آج خود کدھر ہیں؟ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک کھلنڈرا مسلط کیا گیا تھا جسے معیشت اور معاشرے کا کچھ پتہ ہی نہیں تھا، تمہیں جیل میں ڈالوں گا، تمھارا یہ حشر کردوں گا کہنے والے آج خود کدھر ہیں؟ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جنہوں نے بوگس مقدمے بنائے کوئی ان سے پوچھے گا؟ ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ میں کہا گیا کہ انہیں اندر رکھنا ہے، خان کو لانا ہے، چور چور کہنے والے خود چور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کئی زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی بھرتے نہیں، ہم نے کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک کھلنڈرے کو لایا گیا، اسے ریاست مدینہ کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں تھا تو انہیں چاہیے تھا کہ چپ رہتے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اس گرداب سے باہر نکالا جائے، ملک کے لیے کچھ کرنے کی نیت لے کر میدان میں آئے ہیں، سیاست کے میدان میں جوش و جذبے کے ساتھ ایک پروگرام لے کر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ والا کیس تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے، اتنی بڑی ہیرا پھیری اور ڈاکا مارا گیا، تم 60 ارب روپے کھا جاؤ گے تو مہنگائی کیسے رُکے گی؟ نواز شریف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ حکومت بنانا نہیں، ہم دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی چاہتے ہیں، آج کیوں ڈالر اتنا مہنگا ہو گیا؟ روپیہ مٹی میں مل گیا، اس کا احتساب ہو نا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے