عرب لیگ اسرائیل کے اشارے پر بیہودہ اور نفرت انگیز بیانات کے بجائے مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرے: ایران

عرب لیگ اسرائیل کے اشارے پر بیہودہ اور نفرت انگیز بیانات کے بجائے مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرے: ایران

تہران (پاک صحافت)  ترکی کے بعد اب ایران نے بھی عرب لیگ کے نفرت انگیز اور اسرائیل کے اشارے پر دیئے گئے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے عرب لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ عرب لیگ مسلم ممالک کے خلاف بیہودہ اور نفرت انگیز بیانات کے بجائے مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے عرب لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ عرب لیگ کو بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے بجائے علاقائی تعاون کو فروغ اور مسلم امہ کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔

خطیب زادہ نے ایران کے خلاف عرب لیگ کے الزامات کو بیہودہ، بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض علاقائی عرب ممالک نے دنیائے عرب کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے بجائے ایران کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

ان عرب ممالک کے حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین پر کوئی توجہ نہیں اور وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ اور آلہ کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ امریکی اور اسرائیلی لیگ بن گئی ہے اسے عرب عوام کی حمایت حاصل نہیں۔

عرب لیگ عرب ممالک کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تین ایرانی جزائر عرب لیگ کے بیانات کے باوجود ایرانی جزائر ہی رہیں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ عرب لیگ کو تخریبی بیانات صادر کرنے کے بجائے خطے میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے اور اسرائیل و امریکہ کی جانب سے لاحق خطرات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے