منظور وسان

بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں، منظور وسان

خیرپور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں۔ انہوں نے یہ بات خیرپور میرس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بائیکاٹ کر جانے کے بعد ایم کیو ایم کے ووٹ ہمیں ملیں گے، ن لیگ، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔

واضح رہے کہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ 12 جنوری تک الیکشن کے سلسلے میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، پیپلز پارٹی کراچی سے 8 سے 9 سیٹیں لے جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں ظاہر نہیں بھی ہوئے تو پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے