شان شاہد

پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔  شان شاہد کا کہنا ہے کہ ’جب اس زمین نے مجھے اُگایا ہے تو اس گندم پر یہاں کے لوگوں کا زیادہ حق ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق شان شاہد سے حال ہی میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ’آپ نے آج تک کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کیا جبکہ آپ کو تو بالی ووڈ سے کئی اچھی فلموں کی پیشکش موصول ہوئی؟ شان نے کہا کہ ’پاکستان میں انٹرٹینمنٹ نہیں ہے اور میرے لوگوں کو میری زیادہ ضرورت ہے‘۔

واضح رہے کہ شان شاہد سے صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ’جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی تو آپ اُنہیں کیسے جواب دیں گے؟‘ اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ان سے میں کہوں گا کہ وہ انڈیا کا ویزا لے کر دکھائیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے