مریم نواز

مریم نواز پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدر مریم نواز وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلی بن گئیں، انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کیے جانے کے بعد گنتی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جس میں مریم نواز نے 220 ووٹ حاصل کیے۔ سُنی اتحاد کونسل کے ارکان بات نہ سُنے جانے پر ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تھے، بائیکاٹ برقرار رہنے پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے بغیر ہی ووٹنگ کا آغازکروا دیا۔ نتائج کا اعلان کیے جانے کے بعد اسپیکر اسمبلی نے مبارکباد دیتے ہوئے مریم کو اظہار خیال کی دعوت دی۔

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے شیڈول تھا جس کا آغاز تقریباً 11 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔ ن لیگ کی سینیئر نائب صدراور چیف ایگزیکٹو مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب امیدوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے