اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا

غرب اردن (پاک صحافت) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں منگل کے روز اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم سے کم 15 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے جبکہ  تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض ‌فوج نے لوٹ، مار، توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں مراد ولید ملایشہ، محمد محمود علاونہ اور مراد فشافشہ کو گرفتار کرلیا، یہ تینوں فلسطینی سابق اسیر ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں تلاشی کے دوران سابق اسیر لطفی طاہر ملایشہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر مغربی جنین میں مانہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوعران شادی عبدالروئف صبیحات نامی یک نوجوان کو گرفتار کیا، ایک شہری سعید ابو علی کو اریحا شہر سے گرفتار کیا گیا۔

قابض فوج نے بیت لحم میں تلاشی کے دوران 21 سالہ سابق اسیر ابراہیم سلیمان دعدوع اور محمود احمد عیسیٰ کو کو ان کے گھروں سے اٹھالیا۔

دوسری جانب رام اللہ میں تلاشی کے دوران 30 سالہ مجد جرار، البیرہ سے 22 سالہ سعد زلوم، بیرزیت سے 39 سالہ محمد سلیمان کنعان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران 29 سالہ علی عبدالغفار دوفش کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور اس کی گاڑی بھی ضبط کی گئی۔

دریں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر فلسطینیوں کےتین مکانات غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیے۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور تحفظ واستقامت کمیٹیوں کے رابطہ کار فواد العمور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے خلہ الضبع کے مقام پر دو حقیقی بھائیوں جابر اور عامر دبابسہ کے مکانات مسمار کر دیے۔

العمور نے بتایا کہ قابض فوج نے خلہ الضبع کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے، مکانات کی مسماری علاقے میں یہودی آبادکاری اور اس کی توسیع کے عمل کو آگے بڑھانے کی سازشوں کا حصہ ہے۔

خلہ الضبع یطا کے مشرق میں واقع ایک قصبہ ہے، یہ یطا کا ایک چھوٹا مگرآباد گائوں ہے جس کی آباد 100افراد پر مشتمل ہے، یہاں بسنے والے فلسطینیوں کی اکثریت کھیتی باڑی، ڈیری فارمنگ اور گلہ بانی سے وابستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے