پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی ارکان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ پر ہوگی، خرم شیر زمان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ارکان کی سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے،ان کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی ارکان کو کچھ بھی ہوا تواس کی ذمہ داری بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ پر ہوگی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران حلیم عادل شیخ پر ہونے والی فائرنگ کا بھی مقدمہ درج کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ، جعلی اکاؤنٹس اور قبضہ مافیا کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے، مراد علی شاہ ہماری زبان بندی نہیں کرسکتے۔ یاد رہے  کہ گزشتہ روز پولیس نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے الزام میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہےکہ بلاول بھٹو کے کہنے پر مراد علی شاہ نے مرتضیٰ بھٹو کی طرح مجھے قتل کرانے کی سازش کی تھی۔

واض رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا  تھا الیکشن والے حلقے میں جدید ہتھیاروں کے ساتھ جائیں،گرفتار کرنے یا چھوڑنے کا حکم میں نہیں دیتا، لوگوں کو چھرے لگے تو  پولیس کا کارروائی کرنا بنتا تھا۔ خیال رہے کہ اپنے بیان کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کو مشورہ دیا کہ وہ سوچ سمجھ کر سینیٹ امیدواروں کو ووٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے