شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شیری رحمان  نے اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں کلیدی آئینی اداروں میں تقرریاں اسی وقت ہوتی ہیں جب حکومت حزب اختلاف سے اتفاق رائے پیدا کرے، یہاں وزیراعظم قومی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 2 ممبران اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں، آئین کے مطابق وزیراعظم کو اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت سے 45 روز میں تقرریاں کرنی ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے کمشنرز کی تقرری پر آئینی طریقہ کار کو بھی نظرانداز کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت 1 سال تک سندھ اور بلوچستان سے کسی بھی ممبر کو مقرر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے