سینیٹ انتخابات: نتائج سے قبل ہی گیلانی کا جیت کا دعویٰ

سینیٹ انتخابات: نتائج سے قبل ہی گیلانی کا جیت کا دعویٰ

اسلام آباد(پاک صحافت) سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نتائج آنے سے پہلے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں، حفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے۔جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں ملیں گے،علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ یہ ایک پلانٹڈ ویڈیو ہے۔ یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد آج پہلی بار ایوان میں داخل ہوئے۔اس موقع پر ان کی حفیظ شیخ سے ملاقات بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات کے دوران بیلٹ پیپر کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔

صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ جبکہ پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اسلام آباد خاتون کی نشست پر ن لیگ کی فرزانہ کوثر اور تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد آمنے سامنے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے