مریم نواز

جہاں عوام مہنگائی کیوجہ سے خودکشیاں کریں وہ ریاست مدینہ نہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جہاں عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقوں میں ہوں اور والدین بچوں کے ساتھ خودکشیاں کریں وہ ریاست مدینہ نہیں بلکہ اشرافیہ کی جاگیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا۔ کیا کوئی شخص ایسا بےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے لیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمر فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا!

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے