خواجہ سعد رفیق

قوم اور ملک کو ہمیشہ نیا وژن نواز شریف نے دیا۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قوم اور ملک کو ہمیشہ نیا وژن نواز شریف نے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں (ن) لیگ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو حکومتی مدت پوری کرنے دی جاتی تو آج مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نہ ہوتی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہی نہیں دنیا بھی نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے۔ قوم اور سیاسی قیادت کو ہمیشہ انہوں نے ہی متحد کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سوا پاکستان کو بحرانوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، وہ ہی قوم کو متحد کر کے اسے ریلیف دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے