وزارت داخلہ شیخ رشید

سینیٹ انتخابات میں آصف زرداری کو مایوسی ہوگی جبکہ عمران خان کامیاب ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اس بار آصف زرداری کو مایوسی ہوگی، جبکہ عمران خان کامیاب ہوں گے۔  ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ میں عمران خان جیتنے جا رہا ہے،  ان کا کہنا ہے کہ 3  مارچ سے اس ملک میں سیاست شروع ہوگی، اور 4 مارچ سے عمران خان کے سیاسی ستاروں کا عروج ہوگا۔ ہمیں پوری امید ہے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ جیتیں گے، جتنے مرضی سرپرائز ہوں، 4 مارچ کو عمران خان وکٹری سیٹ پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا   کہ زرداری ووٹوں کی خریداری میں پی ایچ ڈی ہیں لیکن اس بار آصف زرداری کو مایوسی ہوگی۔ انھوں نے کہا سینیٹ انتخابات میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، انتخابات میں کامیابی عمران خان کو ملے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے شریف خاندان  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم اور نواز شریف نیب اور عدالت کے کہنے پر ای سی ایل لسٹ میں ہیں، نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات ختم ہو رہی ہے، واپس آنا چاہیں تو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکومنٹ دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے لیے پی ڈی ایم اسلام آباد آنا چاہیے تو شوق پورا کرے، کچھ نہیں ہونا، آرام سے آئے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، اسلام آباد والوں کو تنگ کریں نہ وہ آپ کو تنگ کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اطلاعات نے بھی آج واضح کر دیا ہے کہ نواز شریف کو پاسپورٹ تو نہیں دیا جا سکتا، ہاں ٹریول ڈاکومنٹ دیا جا سکتا ہے، جب کہ مریم نواز کے بارے میں شبلی فراز نے حکومتی عندیہ دیا کہ انھیں باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے