عطا تارڑ

منی لانڈرنگ کا کیس سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا، عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما عطاء تارڑ نے وفاقی حکومت اور قومی احتساب بیور (نیب) کو آڑے ہاتھوں لے لیا، عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ  نیب نیازی گٹھ جوڑٹ سے سیاسی انتقام کیلئے کیس بنا ئے جارہے ہیں، جھوٹا منی لانڈرنگ کا کیس سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے  کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے پاس پیش رفت کیلئے کچھ نہیں، جبکہ عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی پرانی باتیں دہرا کر کیس کو پیچیدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اے ٹی ایم کا رواج ہے، کشمیر میں اے ٹی ایم لانچ کی گئی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کا وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے  مزید کہنا تھا کہ آپ کی اے ٹی ایم نے چینی پر ڈاکا ڈالا، چینی کی قیمت آج بھی اوپر ہے۔ رنگ روڈ اسکینڈل پر اپنے اے ٹی ایم کو بری الذمہ قرار دلوایا، وزیر کبھی گھوڑے پر اور کبھی کشتی میں بیٹھ کر عوام کا مذاق اڑاتے ہیں، شیخ رشید کا فارم بھی رنگ روڈ پر ہے، ان کے خلاف کسی نے پرچہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے