نیر بخاری

بلوچستان کی قد آور سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت کا اعتراف ہے، نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیر بخاری نے کہا ہے کہ  بلوچستان  کی قد آور سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت کا اعتراف ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری دور میں بلوچستان کے خصوصی پیکجز دیئے گئے جن میں آغاز حقوق بلوچستان سر فہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی میں شمولیت پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مسلم لیگ ق بلوچستان کے صوبائی صدر سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل کو ٹیلی فون کیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ وفاقی جماعت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر آپ کو اپنی اور پارٹی قیادت کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں، پیپلز پارٹی آپ اور آپ کے خاندان کے قابل قدر  فیصلے کو سراہتی ہے۔

واضح رہے کہ  سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نئے آنے والے دوستوں کو بھرپور احترام اور برابر سیاسی مقام بھی دے گی۔سعید الحسن مندوخیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حیثیت وفاق کی زنجیر  کی ہے، پیپلز پارٹی کا حصہ بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے