طاقت کا استعمال

میانمار میں حفاظتی قوتوں کی طاقت کا استعمال جاری، مزید 10 افراد ہلاک

رنگون {پاک صحافت} میانمار میں حفاظتی قوتوں کا غیرمسلح مظاہرین پر طاقت کا استعمال جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید دس افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حفاظتی قوتوں کی فائرنگ میں ینگون،منڈالے، ٹانگو اور باگو  میں چار اور شہر می ینگ میں 6 اموات ہوئیں ہیں۔

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار میں مظاہرین پر طاقت کے استعمال کو ملک گیر قتل و غارت گری قرار دےدیا۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ میانمار کی حفاظتی قوتیں غیر مسلح مظاہرین پر میدان جنگ کے ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں اور کمانڈنگ افسران کے ذریعہ مبینہ طور پر قتل و غارت گری کی جارہی ہے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے میانمار میں مظاہرین پر  حفاظتی قوتوں کے تشدد کی مذمت کی گئی ہے لیکن ارکان میانمار میں فوجی قبضے کی مذمت کرنے پر متفق نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

جہاز

لبنانی اخبار: امریکہ یمن پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے

پاک صحافت لبنانی روزنامہ الاخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی فوج یمن کی سرزمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے