کنگنا رناوت

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈادکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خیال رہے کہ کنگنارناوت وہ اداکارہ ہیں جو اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  فلم کی کہانی چرانےکے الزام میں  اداکارہ کنگنا رناوت اور  فلم منیکا رنیکا ریٹرنز سے جُڑے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق بھارتی مصنف آشیش کول نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف ان کے پاس ہی دی ورئیر کوئن کی سوانح حیات کی واحد کاپی رائٹ ہے اور کنگنا نے ان کی کہانی چوری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنی 2019 کی تاریخی فلم منیکا رنیکا: جھانسی کی رانی کا فالو اپ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دائر درخواست میں اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن اور مینیجر رنگولی چنڈیل اور پروڈیوسر کمال جین کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ مصنف آشیش کول کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج میں وائٹ کالر  کرائم کے خلاف اپنی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم منیکا رنیکا اس وقت تنازع کا شکار ہوئی تھی جب ہدایت کار کرش نے الزام عائد کیا تھا کہ کنگنا نے شریک ہدایت کارہ کا کریڈٹ لیا تھا جب کہ کرش کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے آدھی سے زیادہ فلم کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے