راجہ پرویز اشرف

حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال اور گوجر خان میں عوام کو توانائی کے حوالے سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور عوام کو پارلیمان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر قانون سازی کررہی ہے، انہوں نے وزارت توانائی کی جانب سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے