شرجیل میمن

اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض کردیا ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت)  وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی عمارت جھوٹ، غلط بیانی اور آسروں پر رکھی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پی ٹی آئی کی حکومت کے زوال کی وجہ عمران خان کی نااہلی اور غرور تھا۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمناپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے ہر سیاسی جماعت کی منتیں کی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سیاسی زوال بہت جلد شروع ہو جائے گا، جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے، غلط بیانی، منافقت اور عوام سے کئے گئے جھوٹے اور وعدے عمران خان کو ایکسپوز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  عمران خان ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں، اپنا سیاسی قبلہ درست کریں، انہوں نے سیاسی مخالفت کو دشمنیوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں گالی گلوچ اور بدتمیزی کی جو بنیاد عمران خان نے ڈالی اس کو روکنا ہوگا، اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے