وینیزویلا

امریکہ وینیزویلا کے تارکین وطن کو عارضی تحفظ کا قانونی درجہ دیگا

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکی حکومت نے وینیزویلا کے لاکھوں تارکین وطن کو عارضی تحفظ کا قانونی درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

قومی سلامتی کے وزیر آلیخاندرو مایورکاس نے کہا ہے کہ  وینزویلا اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔

واشنگٹن حکومت کے مطابق، امریکہ میں رہائش کی قانونی اجازت کی درخواستیں دینے والے ایسے وینیزویلا تارکین وطن کی ممکنہ تعداد تین لاکھ بیس ہزار کے قریب ہو سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس عارضی تحفظ کے ساتھ وینزویلا کے ان باشندوں کو امریکہ میں ورک پرمٹ بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے رہائشی اجازت نامے ابتدائی طور پر 18 ماہ کے لیے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے