جہاز

پورٹ قاسم پر روسی گندم کے دو جہاز پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) پورٹ قاسم پر روسی گندم کے دو جہاز پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی گندم کے دو جہاز پورٹ قاسم آؤٹر چینل پر پہنچ گئے ہیں، یہ جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔ روسی گندم لے کر آنے والا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز بھی ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 7 روپے کلو کم ہو کر 118 روپے کلو پر آگئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم آنے سے ریٹیل میں آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلوکم ہوگی۔

یاد رہے کہ ملک میں گندم بحران کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے