اٹلی

کورونا پابندیوں کے خلاف اٹلی کے تاجروں کا سڑک بلاک احتجاج

میلان (پاک صحافت) کورونا وائرس کی وجہ سے ایک عرصہ دراز سے کاروبار بند ہے سبھی لوگ تاجروں سے لیکر مزدور طبقہ پریشان ہے ان سبھی وجوہات کے چلتے اٹلی کے شہر تیورین میں تاجروں نے بدھ کے روز پابندیوں کی وجہ سے بندش کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ متعدد دکان مالکان تجارت کرنے والوں کے ساتھ شامل ہوئے ، جن میں کچھ ایسے بھی شامل تھے جن کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔

یہ احتجاج اس دن کے بعد ہوا جب روم میں پارلیمنٹ کے باہر ہونے والا  احتجاج پر تشدد ہو  گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر زخمی ہواتھا۔ پر تشدد احتجاج کے بعد سات افراد کو گرفتار کیا گیا  تھا۔ اس کے  ایک دن بعد  تاجروں نے کیسرٹا کے قریب موٹروے بند کردی جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک بلاک رہی۔ حال ہی میں اٹلی میں کووڈ سے وابستہ بندشوں اور دوبارہ کھلنے کا مطالبہ کرنے کے حق میں احتجاج میں شدت آگی ہے  کیونکہ حکومت کی معاشی مدد کے دوسرے مرحلے میں تاخیر ہوئی ہے۔
انہوں نے نعرے لگائے کہ  “ہم کام کرنا چاہتے ہیں” اور “ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے”۔ مظاہرین سے شہر کے تاجروں کے کونسلر البرٹو ساکو نے ملاقات کی جس میں  انہوں نے  کہا  کہ وہ ان کے مطالبات حکومت تک  لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کیلیفورنیا یونیورسٹی

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے فارغ التحصیل کارکن غزہ جنگ کے مظاہرین کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں

پاک صحافت امریکن یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے گریجویٹ ورکرز یونین کے ارکان نے غزہ جنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے