صومالیہ

افریقی ملک صومالیہ فوجی ٹھکانوں پر دہشت گردانہ حملے

موغادیشو {پاک صحافت} افریقی ملک صومالیہ کی تنظیم الشباب کے ذریعے۲؍ فوجی اڈوں پر  اچانک کئے گئے حملوں کے نتیجے میں ۴۷؍ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اجنسی کے مطابق دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک فوجی اڈے پر۲؍ بم دھماکے  کئے گئے  اور ایک فوجی قافلے پر بھی بم  پھینکا گیا ۔ ذرائع کے مطابق  ان حملوں کے بعد فوج اورحملہ آوروں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ صومالی فوج کے ترجمان نے جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر۷۷؍ حملہ آوروںکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی جھڑپ میں ۶۰؍  اوردوسر ی کارروائی  میں ۱۷؍ دہشت گر د مارے گئے۔ فوج نے بتایا کہ  اس دوران ۹؍ فوجی  ہلاک اور ۱۱؍اہلکارزخمی ہوئے۔

صومالی فوج کے ترجمان نے  مزید بتایا کہ اس طرح  کے حملوں سے نمٹنے کیلئے متاثر فوجی اڈوں پر مزید نفری بھیجی اور بھرپور جوابی کارروائی کرکے حملہ آروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ وہیں الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی بیس اور فوجی قافلے پر کئے گئے حملوں میں ۴۷؍ اہلکاروں کو  ہلاک کیا گیا ۔ بڑی تعداد میں اسلحہ اور کچھ  فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ الشباب نے انتباہ دیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں بھی مزید فوجی اڈوں نشانہ بنائیں گے۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں حکومتی فور سیز اور انتہا پسند گروہوں کےدرمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ گزشتہ ۴؍ برسوں سے اس میں تیز آئی ہے۔ پر تشدد کارروائیوں اور حملوں کے دوران بڑی تعداد میں عام شہری نشانہ بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے